9 مئی 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ہتھیار صہیونی ریاست کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے ضروری ہیں۔

ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ جب تک صہیونی ریاست کی جارحیت جاری ہے ملت لبنان کے لئےحزب اللہ کے ہتھیار بھی باقی رہیں گے۔

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ لبنان کے ہتھیاروں کےمخالف بعض سیاسی دھڑوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ یہ دھڑے صہیونی ریاست کے مفادات کی راہ میں کام کرتے ہیں۔

انہوں نے علاقے اور لبنان میں امریکہ کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی توانائي رکھتے ہیں اور انہیں بیرونی مداخلت کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ واشنگٹن بھی صہیونی ریاست کے جرائم میں برابر کا شریک ہے کیونکہ وہ قدس کی غاصب حکومت کی ہمہ گير حمایت کرتا ہے۔........

/169